اشاعتیں

مارچ, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

پہلے جانے پہ یہ کہتے تھے کہاں جاتا ہے ؟

تصویر
پہلے جانے پہ یہ کہتے تھے کہاں جاتا ہے ؟ اب یہ کہتے ہیں کہ جانے دو جہاں جاتا ہے واپسی عشق سے ہوتی ہے بڑھاپا لیکر  پہلے پہلے کوئی کڑیل سا جواں جاتا ہے   میں تری سمت یوں آتا ہوں نمازی جیسے  کسی مسجد کی طرف بعدِ اذاں جاتا ہے پچھلے جنموں میں کسی دشت کی ناگن ہوگی  اس محبت کا تو صحرا کو نشاں جاتا ہے  آگہی ریل کی پٹری ہے یہاں پر ثاقب  مرنے کو صاحبِِ تعلیم جہاں جاتا ہے  عبید ثاقب

سب رفتگاں کو بھولنے آئے ہمارے پاس

تصویر
سب رفتگاں کو بھولنے آئے ہمارے پاس ہم سے کسی کو پہلی محبت نہیں ہوئی عبید ثاقب